ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / شادی کے دن دولھا گھر سے فرار ہوگیا

شادی کے دن دولھا گھر سے فرار ہوگیا

Wed, 01 Jun 2016 20:10:30  SO Admin   S.O. News Service

کاروار یکم جون (ایس او نیوز)عشق رچاکر گھر والوں کی منظوری نہ ملنے پر لڑکا اور لڑکی گھر سے فرار ہوجا نا ایک عام بات ہے۔ مگر یہاں کڑواڈ میں گھر والوں کی مرضی سے معشوقہ کے ساتھ شادی طے ہوجانے کے بعد عین شادی کے دن دولھا اپنے گھر سے فرار ہوگیا ہے۔
کہاجاتا ہے کہ لڑکا اور لڑکی گزشتہ چند برسوں سے ایک دوسرے کے ساتھ عشق میں گرفتار تھے۔دونوں کے والدین نے ان کی شادی کرنا منظور کیا۔اور کڑواڈ کے ایک مندر میں ان کی شادی کی رسم انجام دیناطے ہوگیا۔لیکن صبح کے وقت لڑکا گھر سے فرار ہوگیا اور شادی کے لئے جمع لوگ اس کاراستہ دیکھتے رہ گئے۔پھر دیکھتے ہی دیکھتے مہورت کا وقت بھی گزر گیا اور شادی کی کارروائی انجام نہیں دی جاسکی۔
شادی کاوعدہ کرکے محبت کرنے والے عاشق کے خلاف معشوقہ نے دھوکہ دہی کا معاملہ پولیس کے پاس درج کردیا ۔تو پولیس نے مفرور دولھے کو ڈھونڈ نکالا اور اسے پولیس اسٹیشن میں لاکر دھمکی دی کہ اگر شادی نہیں کی تو پھر اس پر مقدمہ دائر کرکے جیل بھیج دیا جائے گا۔اس کے بعد آئندہ ہفتے مہورت نکال کر شادی کرنے لینے پر لڑکا راضی ہوگیا ہے۔اب آئندہ دنوں میں بھی یہ شادی واقعی عمل میں آتی ہے یا پھر ایک بار لڑکا راہ فرار اختیار کرتا ہے یہ دیکھنے کے لئے کچھ دن انتظار کرنا پڑے گا۔
 


Share: